کراچی، تین تلوار پرسال کی سب سے بڑی چوری، پولیس نے مزید 7 کلو سونا برآمد کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، تین تلوار پرسال کی سب سے بڑی چوری، پولیس نے مزید 7 کلو سونا برآمد کر لیا
کراچی، تین تلوار پرسال کی سب سے بڑی چوری، پولیس نے مزید 7 کلو سونا برآمد کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کلفٹن کے علاقے تین تلوار پر رواں برس کی سب سے بڑی چوری کے کیس میں نیا موڑ آگیا، پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مزید 7 کلو گرام سونا برآمد کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین تلوار پر رواں سال کی سب سے بڑی چوری کے متعلق تفتیش جاری ہے۔ ساؤتھ زون تفتیشی پولیس نے مزید 7 کلو سونا برآمد کیا ہے جس سے کیس میں مجموعی طور پر برآمد کیے گئے سونے کا وزن 10 کلوگرام تک جا پہنچا۔

برآمد کیے گئے سونے کی مالیت 9 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ گرفتار ملزمان آصف اور وسیم کی نشاندہی پر مزید 3 کلو گرام سونا برآمد کیا گیا۔ سی پی ایل سی ساؤتھ کی مدد سے کارروائی کی گئی۔ ملزمان نے منصوبہ بندی سے مختلف مقامات پر سونا چھپایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی طریقے سے حل کیا گیا۔ پولیس چیف نے عمران مرزا کو شاباش دی جبکہ آئی جی سندھ نے ساؤتھ زون تفتیشی ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن نائٹ کوبرا، ملبے سے 5ٹرک بھر گئے

Related Posts