ضلع وسطی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن نائٹ کوبرا، ملبے سے 5ٹرک بھر گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع وسطی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن نائٹ کوبرا، ملبے سے 5ٹرک بھر گئے
ضلع وسطی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن نائٹ کوبرا، ملبے سے 5ٹرک بھر گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ضلع وسطی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف پولیس نے آپریشن نائٹ کوبرا سرانجام دیا جس کے دوران تجاوزات کے ملبے سے 5 ٹرک بھر گئے جنہیں امپاؤنڈ یارڈ روانہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا اور ایس ایس پی ٹریفک ضلع سنٹرل نوشیرواں علی کی ہدایت پر ضلع سنٹرل کی حدود میں رات گئے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن نائٹ کوبرا سرانجام دیا گیا۔

دن بھر ڈیوٹی کرنے کے بعد اضافی وقت دے کر رات 12 بجے آپریشن نائٹ کوبرا شروع کیا گیا جو رات 2 بج کر 30 منٹ تک جاری رہا جس میں ڈی ایس پی نارتھ ندیم فاروقی، ریڈر ٹریفک سنٹرل تراب اور ایس او نیو کراچی نذیر راجپر شریک ہوئے۔

ایس او خواجہ اجمیر عاشق بزدار اور ایس او نارتھ نجم الدین سمیت ٹریفک سنٹرل کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے آپریشن میں حصہ لیا۔ تینوں سیکشن کے ریکارڈ کیپرز اور دیگر اسٹاف بھی آپریشن کے دوران موجود رہا۔

ناگن چورنگی سے پاور ہاؤس چورنگی تک آپریشن کے دوران متعدد ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔ ملبے سے لوڈ کیے گئے 5 ٹرکس کو امپاؤنڈ یارڈ نیول روانہ کیا گیا۔ آپریشن سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کسٹمز چیکنگ، برطانیہ جانے والے پارسل سے 1کروڑ 90لاکھ کی ہیروئن برآمد

Related Posts