ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ ایک سو روپے ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک ہزار 900 روپے کم ہوا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 629 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 923 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 237.88 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

Related Posts