ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں گرنے کے سبب پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی کیساتھ 1948 ڈالر ہوگئی جبکہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 757 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 24.28 پوائنٹس کی کمی

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Posts