عوام کیلئے خوشی کی خبر، پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کیلئے خوشی کی خبر، پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی
عوام کیلئے خوشی کی خبر، پاکستان میں موبائل فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، پاکستان میں درآمدی موبائل فون کی قیمتوں میں 25 فیصد کمی کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے درآمدی موبائل فونز پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی واپس لے لی ہے جس سے موبائل فون سستے ہو گئے ہیں۔

الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کے بعد درآمدی موبائلز کی قیمتیں مارکیٹ میں سستی ہونے لگی ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ حکومت کی جانب سے ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے کے بعد درآمدی موبائل فونز کی قیمتیں 25 فیصد سستی ہو جائیں گی۔

رضوان عرفان کا موقف تھا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے بعد 30 ہزار روپے کا موبائل 22 ہزار 500 روپے کا ہو جائے گا۔

مارکیٹ میں موبائل فون سستے ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ موبائل فون سستے نہیں ہوئے جبکہ موبائل فون مہنگے ہونے کی وجہ سے نان پی ٹی اے (پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی) کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 160 پوائنٹس کا اضافہ

دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ موبائل فون کی قیمتوں میں کمی اچھی خبر ہے کیونکہ موبائل فون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Related Posts