بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا کا شکار، قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bakhtawar Bhutto Zardari joins TikTok

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوز رداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ 2 اپریل کو کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں وباء سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، لوگ ماسک اور دیگر ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسین لگوا کر خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنائیں ، اللہ ہم سب کو سلامت رکھے۔ آمین

 

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے اور کورونا کی شرح 10 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ بختاور بھٹو زرداری سے پہلے وزیراعظم عمران خان سمیت اہم شخصیات وباء کا شکار ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: مجھے افسوس کے ساتھ شرمندگی بھی ہے۔عفت عمر کا کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بیان

پاکستان میں اب تک 10 لاکھ افراد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز 76 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی،وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کے مطابق اب تک کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 20 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے جن میں 6 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز اور 50 سال سے زائد العمر 14 لاکھ سے زائد عمر کے افراد شامل ہیں۔

Related Posts