مجھے افسوس کے ساتھ شرمندگی بھی ہے۔عفت عمر کا کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بیان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مجھے افسوس کے ساتھ شرمندگی بھی ہے۔عفت عمر کا کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بیان
مجھے افسوس کے ساتھ شرمندگی بھی ہے۔عفت عمر کا کورونا ویکسین لگوانے کے بعد بیان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد کہا ہے کہ مجھے افسوس کے ساتھ ساتھ شرمندگی بھی ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ مجھے افسوس ہے اور شرمندگی بھی ہے۔ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہوں۔

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوانے پر عوام کے ردِ عمل کے بعد معذرت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پچھتاوہ ہے، تاہم یہ معافی کورونا ویکسین لگوانے پر مانگی گئی یا کسی اور وجہ سے، اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔ 

قبل ازیں اداکارہ عفت عمر کو سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ زیادہ مستحق شہری کورونا ویکسین لگائے جانے کے منتظر ہیں اور عفت عمر نے ویکسین لگوا لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا تھا کہ عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوا لی ہے جس کے بعد عوام نے عفت عمر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ عفت عمر نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ جاری ہے جس کے دوران سب سے پہلے کورونا ویکسین 60 سال سے زائد العمر افراد کو لگائی گئی۔ اسی دوران عفت عمر سمیت دیگر معروف شخصیات نے کورونا ویکسین لگوا ئی۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں

Related Posts