آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،بابر اعظم نے روہت شرما سے دوسری پوزیشن چھین لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Babar Azam

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ کرکے دوسری پوزیشن پر براجمان بھارتی بلے باز روہت شرما کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔

آئی سی سی نے ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی جاری کردی ، یہ رینکنگ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی گئی ایک روزہ سیریز کے بعد جاری کی گئی۔

آئی سی سی کی ایک روزہ میچز کی درجہ بندی میں قومی ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے اہم سنگ میل عبور کیا اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، بابر اعظم دوسرے، روہت شرما تیسرے، نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے،آسٹریلیا کے ایرون فنچ پانچویں، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی چھٹے، انگلینڈ کے جونی برسٹو ساتویں اور کینگروز اوپنر ڈیوڈ وارنر آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے کھلاڑی بابر اعظم کا کرکٹ کیرئیر

ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نویں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ٹاپ ٹین کے آخری بلے باز ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، بابر اعظم کے علاوہ کوئی بھی دوسرا پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بولرز کی تازہ ترین درجہ بندی میں فاسٹ بولر محمد عامر ٹاپ ٹین میں موجود ہیں، اور نویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کیخلا ف سیریز سے پہلے ہی جنوبی افریقی بولرتبریز شمسی پہلے نمبر پر ہیں، افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

Related Posts