عائشہ ثناء لوگوں سے کروڑوں روپے لے کر منظر عام سے غائب، مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائشہ ثناء لوگوں سے کروڑوں روپے لے کر منظر عام سے غائب، مقدمہ درج
عائشہ ثناء لوگوں سے کروڑوں روپے لے کر منظر عام سے غائب، مقدمہ درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: اداکارہ و میزبان عائشہ ثنا مختلف لوگوں سے کروڑوں روپے لے کر منظر عام سے غائب ہوگئیں، پولیس نے چیک ڈس آنر ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے اور ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اداکارہ اور میزبان عائشہ ثناء نے اپنی ضروریات کے عوض اپنے جاننے والوں اور اپنے دوستوں سے تقریباً 2کروڑ روپے لئے تھے، واپسی کا تقاضہ ہونے پر وہ تین ماہ سے روپوش ہیں اور کسی کو بھی نہیں معلوم وہ کہاں ہیں؟

عائشہ ثناء کو رقم ادھار دینے والے ان کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں، جبکہ ایک متاثرہ شخص نے ان کیخلاف دھوکا دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ شہری محمد علی معین کی جانب سے تھانہ ڈیفنس میں درخواست دی گئی، جس میں کہا گیا کہ عائشہ ثناء ان کی بہت اچھی خاندانی دوست ہیں انہوں نے گھریلو ضروریات کے لئے 20لاکھ روپے ادھار لئے جو ابھی تک واپس نہیں کئے۔

علی معین کی جانب سے جب رقم کی واپسی کا تقاضا کیا گیا تو عائشہ ثناء نے انہیں حبیب بنک کا چیک نمبر 00000051 دے دیا، جس پر 26 مارچ 2020ء کی تاریخ لکھی ہوئی تھی، مگر وہ چیک باؤنس ہوگیا، جس پر انہوں نے عائشہ ثناء کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts