ایکسل لوڈ کا نفاذ: زائد وزن والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایکسل لوڈ کا نفاذ: زائد وزن والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی
ایکسل لوڈ کا نفاذ: زائد وزن والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایکسل لوڈ کا نفاذ۔زائد وزن والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہیں۔ موٹر ویز اور نیشنل ہائی ویز پر زائد وزن لے جانے والی مال بردار گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی۔ ٹرانسپورٹرز ،امپورٹر، مل مالکان اور فیکٹریاں مقررہ حد سیزائد وزن گاڑیوں پر لوڈ نہ کرین ۔

آئی جی موٹروے پولیس سلمان چوہدری کی ہدایات پر موٹرویپولیس کی جانب سے اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کاروائی شروع کر دی گئی ۔ایڈیشنل آئی جی منیر شیخ موٹر وے پولیس کے مطابق اوور لوڈ مال بردار گاڑیوں کے خلاف 100 مقدمات درج کروائے گئے۔

34 ہزار سے زائد اوورلوڈ گاڑیوں کا چالان کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ائی جی منیر شیخ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی موٹرویپولیس ساوٴتھ محمد سلیم اور ٹیم کاروائی میں مصروف ہے ۔

اوروزن کانٹوں پر مقررہ حد سے زائد وزن بھی مال بردار گاڑیوں سے اتارا جا رہاہے۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو آگاہ کیا کہ مقررہ حد سے زائد وزن نہ اٹھائیں ورنہ جرمانہ اور چالان کیے جائیں گے۔

اوور لوڈ گا ڑیوں سے اربوں رو پے کی قومی شاہراھیں خراب ہو رہی ہیں۔خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کیے جا رہے ہیں ۔

Related Posts