ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن: پاکستانی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کی جیت کے روشن امکانات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن: پاکستانی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کی جیت کے روشن امکانات
ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن: پاکستانی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑا گئی، آسٹریلیا کی جیت کے روشن امکانات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آسٹریلیا کے خلاف  آج ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹنگ بری طرح لڑکھڑا رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کی جیت کے امکانات روشن نظر آ رہے ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم 580 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ پاکستان کی طرف سے اس سے قبل 240 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا۔ یوں پاکستانی ٹیم پہلے ہی 340 رنز کی کمی کا شکار ہے جبکہ آسٹریلیا کی طرف سے دوسری اننگز کا کھیل ابھی باقی ہے۔

پاکستانی بیٹسمین محمد رضوان نے 66 اوورز کے اختتام پر 112 بالز پر 62 رنز بنائے ہیں جبکہ یاسر شاہ نے 4 گیندوں پر ابھی تک 1 رن بنایا ہے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور اِس وقت 232 ہے اور اب تک 6 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شان مسعود نے 81 بالز پر 42 رنز بنائے، کیپٹن اظہر علی نے 9 بالز پر 5 جبکہ حارث سہیل نے 8 بالز پر 8 رنز اسکور کیے اور پویلین لوٹ گئے۔

اسد شفیق رنز بنائے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے جبکہ انہوں نے 6 گیندوں کا سامنا کیا۔ بابر اعظم نے 173 بالز پر 104 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد صرف 4 بالز کھیل کر پویلین لوٹ گئے اور کوئی رن نہ بنا سکے۔

 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 580 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مزید پڑھیں: برسبین ٹیسٹ ،دوسری اننگز میں بھی قومی بیٹسمین ناکامی سے دوچار

Related Posts