عاصم اظہر نے نعت خوانی شروع کردی، ”فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر“ ایک بار پھر مقبول ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاصم اظہر نے نعت خوانی شروع کردی، ”فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر“ ایک بار پھر مقبول ہوگئی
عاصم اظہر نے نعت خوانی شروع کردی، ”فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر“ ایک بار پھر مقبول ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی گلوکار پرانے گانے گانے کے باعث عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعت خوانی شروع کردی۔ ان کی نعت ”فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر“ عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عاصم اظہر نے گزشتہ روز  ایک نعت پڑھ کر شیئر کی جسے دیکھتے ہی دیکھتے 55 ہزار سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے لائیک کر لیا ہے جس سے نعت خوانی کے معیار کا اندازہ کیاجاسکتا ہے۔

گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے عاصم اظہر نے فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر کی نعت پڑھی جو ان سے قبل قاری وحید ظفر کی آواز میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکی ہے اور عوام کی اکثریت اس نعت کے تمام اشعار سن چکی ہے۔

لوگ سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کی نعت کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور کمنٹس کے ذریعے انہیں تعریفی کلمات سے نواز رہے ہیں جبکہ یہ نعت پاکستان ٹیلی ویژن پر سب سے پہلے نشر کی گئی۔ 

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر، ہم بھی بے بس نہیں بے سہارا نہیں

خود انہی کو پکاریں گے ہم دور سے ، راستے میں اگر پاؤں تھک جائیں گے

https://www.instagram.com/p/CALDPc7l6at/

Related Posts