ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 20 لاکھ ڈالرز کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asian Development Bank
Asian Development Bank

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

منیلا: ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 20 لاکھ ڈالرکے نئے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔

اے ڈی بی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے 20 لاکھ ڈالرکے نئے فنڈ کی منظوری دی جس سے کمبوڈیا، چین، میانمار، تھائی لینڈ اورویت نام میں جاری علاقائی ٹیکنیکل اسسٹنس میں معاونت ملے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے انویسٹی گیشن، سرویلیئنس اورہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے سفارشات کی تیاری پراستعمال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جاں بحق: ہلاکتوں کی تعداد 638 ہو گئی

اے ڈی بی کے مطابق رقم سے کورونا وائرس کی تشخیص سے متعلق فوری ٹیسٹ اورتجربہ گاہ میں استعمال ہونے والے آلات بھی حاصل کئے جائیں گے۔

Related Posts