غیر ملکی سائیکلسٹ سے بدسلوکی پر اے ایس آئی معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غیر ملکی سائیکلسٹ سے بدسلوکی پر صادق آباد میں ڈی پی او نے اے ایس آئی کو معطل کرتے ہوئے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے رحیم یار خان میں ڈی پی او رضوان عمرگوندل کا کہنا تھا کہ 3 غیرملکی سائیکلسٹ ہفتے کے روز سندھ سے رحیم یار خان کی حدود صادق آباد میں داخل ہوئے تو ایس او پی کے مطابق انہیں سکیورٹی فراہم کی گئی۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ سائیکلسٹ اس بات پر بضد تھیکہ انہیں کوئی سکیورٹی نہ دی جائے، جس پر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔

نامناسب رویہ اپنانے پر متعلقہ پولیس اہلکار کو معطل کرکے اس کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق غیر ملکی سائیکلسٹ نے غصے میں اے ایس آئی پر اسپرے کردیا تھا جس پر اے ایس آئی نے غیرملکی سیاح کو تھپڑ مارا تھا۔

Related Posts