وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر آج وزیر اعظم ہاؤس پہنچے۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

چیف جسٹس اپنے لاڈلے کی کرپشن کے محافظ بن گئے ہیں، وزیر اعظم

قبل ازیں ایم کیو ایم کے وفد نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں وفاقی وزیر امین الحق، کنوینر خالد مقبول صدیقی، رؤوف صدیقی اور جاوید حنیف شامل تھے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ ریلوے خواجہ سعد ریفق اور وزیرِ قانون اعظم تارڑ بھی موجود تھے۔ ایم کیو ایم وفد نے مردم شماری پر تحفظات وزیر اعظم کے سامنے رکھ دئیے۔

خیال رہے کہ کراچی میں مردم شماری پر ایم کیو ایم کے علاوہ جماعتِ اسلامی بھی تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم وفد کو مردم شماری کی مکمل شفافیت کی یقین دہانی کرائی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کو کرپشن میں این آر او دے دیا ہے اور اپنے لاڈلے کی کرپشن کا تحفظ کر رہے ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران 4روز قبل گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 60 ارب روپے کی کرپشن کا معاملہ ہے لیکن عدلیہ عمران کے تحفظ کے لیے آہنی دیوار بن گئی ہے۔ اگر ایسا سلوک کرنا ہے تو ملک میں جتنے چور ڈاکو ہیں ان سب کو بھی چھوڑ دیں۔

Related Posts