اسلام آبادمیں ڈاکو شہری کو گولی مارکر نوٹوں سے بھرا بیگ لیکر فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Robbers killed 2 civilians, injured dozens in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ جی ایٹ مرکز راوی روڈ سگنل پر مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو کار سوار شہری کو زخمی کرکے نوٹوں سے بھرا بریف کیس چھین کر فرار ، پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیا۔

واقعہ 25 جون 2021ء کو دن دیہاڑے پیش آیا،بریف کیس میں 1 کروڑ 31 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی ،پولیس تھانہ کراچی کمپنی نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا متاثرہ شہری عبدالمتین نے پولیس کو بتایاکہ میں اپنے دوست محمد حنیف اور اس کے بیٹے عبدالحکیم کے ساتھ گاڑی نمبر 315 زیڈ اے ٹیوٹا فیلڈر میں سوار ہوکر الائیڈ بینک بلیو ایریا آیا اور بینک سے ساڑھے سات لاکھ روپے نکلوائے اور وہاں سے پھر اپنے دوست اور اس کے بیٹے کے ساتھ ملٹی پروفیشنل کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ملٹی آفس ) جی ایٹ مرکز جارہا تھا ۔

جب پمز ہسپتال سے بجانب راوی روڈ سگنل پر پہنچا تو تین نامعلوم افراد جنہیں سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں ۔انہوں نے ہم پر فائرنگ کی۔ اسی دوران ایک فائر میری دائیں ٹانگ پر لگا میں شدید زخمی ہوگیا۔دو ملزمان میری گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں:اسلامک یونیورسٹی میں طالبعلم کیساتھ زیادتی کا مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

راستے میں چھینی گئی گاڑی بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔ جس پر ملزمان نے میری گاڑی وہیں چھوڑ دی اور گاڑی میں پڑا میرا بریف کیس جس میں 1 کروڑ 31 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی اٹھا کر اپنے تیسرے ساتھی کی کلٹس گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Related Posts