آرگیل، وہ سسپنس سے بھرپور فلم جس میں ہنری کیول جاسوس بنے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آرگیل ایک جاسوسی فلم ہے جس میں ہنری کیول نے ایک وجیہ شخص کا کردار ادا کیا ہے جو جاسوس کے طور پر مختلف دلچسپ کام کرتا نظر آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرگیل ایک جاسوسی فلم کا نام ہے جس میں ہنری کیول سمیت دیگر اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے جبکہ یہ فلم اپنے ناظرین کو ایک منفرد کہانی کے ساتھ حیران کردینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

فلم میں ایک خاتون مصنف جاسوس اور جاسوسی کی دنیا کا حصہ بنی ہوئی نظرآتی ہے۔ فلم قدم قدم پر ناظرین کو چونکانے کیلئے کہانی میں مختلف قسم کے موڑ اور حیران کن امکانات پیش کرتی نظر آتی ہے۔

کہانی کار کا کہنا ہے کہ فلم کا سب سے دلیرانہ پہلو ایکشن سیکوئنس یا اسپیشل افیکٹس نہیں ہیں بلکہ ایک خوبصورت، اسمارٹ اور دبلی پتلی خاتون کو اہم کردار کا حصہ بنانا ہے جو بظاہر سخت کام نہیں کرسکتی۔

بنیادی طور پر یہ فلم ایکشن، سسپنس اور غیر متوقع واقعات سے بھرپور ہے جس میں صرف جاسوسی ہی نہیں بلکہ زندگی کے دیگر عناصر بھی ساتھ ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ فلم کو پاکستان میں انگریزی اور ہندی ڈب ورژن میں پیش کیا گیا ہے۔

Related Posts