شاہ اویس نورانی سمیت وزیر اعظم کے مزید تین نئے معاونین خصوصی مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد شاہ اویس نورانی سمیت مزید تین معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ اویس نورانی، ڈاکٹرجہانزیب خان اور ظفرالدین محمود وزیراعظم کے معاونین خصوصی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

گھر پر ڈاکا پڑے تو کیا چوکیدار نیوٹرل ہو سکتا ہے، عمران خان

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ تینوں معاونین خصوصی کا درجہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ 8 جون کو بھی وزیراعظم شہباز شریف نے محمد جنید انوار چوہدری ،سینیٹر حافظ عبدالکریم، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا جبکہ طارق فاطمی، محمد صادق، سید فہد حسین اور شزہ فاطمہ کو پہلے ہی معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

Related Posts