ٹیکس وصولی بڑھائیں کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلیں، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی ایف بی آر کو ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafeez Sheikh FBR
ٹیکس وصولی بڑھائیں کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلیں، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی ایف بی آر کو ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس وصولی بڑھائیں کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلیں۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے ایف بی آر کا دورہ کیا اور مشیر خزانہ کو ایف بی آر کی کارکردگی پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بریفنگ دی ۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ 20 ہزار بڑی دکانوں کو پوائنٹ اف سیل سسٹم سے منسلک کیا جائے گا ۔

چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاکہ اس وقت تک ٹیر ون میں 4 ہزار 700 دکانوں کو پوائنٹ اف سیل سسٹم سے منسلک کر دیا جائے گا ۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ ٹیکس وصولی بڑھائیں کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلیں۔

مزید پڑھیں: عبد الحفیظ شیخ سے چینی سفیر کی ملاقات، چینی صدر کےمجوزہ دورے کے بارے میں آگاہ کیا

ایف بی آر حکام نے بتایا کہا اس سال دسمبر 2019 تک 21 لاکھ 50 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ۔ اعلامیہ کے مطابق ایک سال میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں میں 32 فیصد اضافہ ہوا ،رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 103 ارب روپے کے ریفنڈ کیے ،گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں 36 ارب روپے کے ریفنڈ جاری کئے گئے۔

Related Posts