عبد الحفیظ شیخ سے چینی سفیر کی ملاقات، چینی صدر کےمجوزہ دورے کے بارے میں آگاہ کیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafeez Shaikh Chinese Ambassador
Hafeez Shaikh Chinese Ambassador

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں چینی سفیر نے چین کے صدر کے موجودہ سال کے وسط میں پاکستان کے مجوزہ دورے کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین معیشت،انفرا سٹرکچر کی تعمیر اور تحقیق و ترقی کے شعبوں میں جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور مستقبل میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین ،پاکستان میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹو کا آغاز، کسٹمز ڈیوٹی مکمل طور پر ختم

مشیر خزانہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دینے پر اور پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں بھر پور حصہ لینے پر چینی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران سی پیک کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور سی پیک کے دوسرے فیز کے تحت پاکستان میں سماجی،ثقافتی اورتحقیق و ترقی کے میدان میں چینی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر نے مشیر خزانہ سے ملاقات کے دوران ملک میں معاشی استحکام لانے اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی حکومتی کوششوں کو سراہا اورچین کے نجی شعبے کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا۔

Related Posts