پشاور، پولیس لائنز خودکش دھماکے پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش بم دھماکے پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں گزشتہ ماہ کے آخر میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔اپیکس کمیٹی اجلاس میں دھماکے پر کی گئی تحقیقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے اے پی سی بلالی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپیکس کمیٹی اجلاس میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے 2 نمائندگان کے نام دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

آج ہونے والے اپیکس کمیٹی اجلاس میں خیبر پخوانخوا میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ سکیورٹی اداروں کی جانب سے کمیٹی اجلاس کے شرکاء کو پشاور بم دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان، تحقیقات اور اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

اپیکس کمیٹی اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت مستقبل میں پولیس لائنز بم دھماکے جیسے واقعات کو روکنے کیلئے سنجیدہ  ہے۔

قبل ازیں آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پشاور بم دھماکے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، تاہم سازشی تھیوریز اور الزام تراشی بند ہونی چاہئے۔

Related Posts