وزیر اعظم نے 7فروری کو اے پی سی بلالی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت

وزیر اعظم نے 7فروری کو اے پی سی بلالی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت دی جس کا مقصد مشکل معاشی حالات اور سیاسی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے حل تلاش کرنا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ سر جوڑ کر ”اہم قومی چیلنجز” سے نمٹنے کے طریقے تلاش کر سکیں۔ یہ کانفرنس 7 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے اعلیٰ رہنماؤں بشمول سابق قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور ان سے کہا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کریں۔

وزیر اعظم کی جانب سے عمران خان کو دعوت ایک اہم پیشرفت ہے کیونکہ پی ڈی ایم کی زیرقیادت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تقریباً تمام قومی مسائل پر ہمیشہ ہی تناؤ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے طالبان حکومت سے تعاون کا مطالبہ

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کو دہشت گردی کے شدید خطرے اور پریشان کن معاشی اور سیاسی حالات کا سامنا ہے،جس سے نکلنے کے آثار جلد نظر نہیں آتے۔

باخبر رہنے کے لئے ہماری اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں
تبصرے: 0

آپ کا ای میل پتہ شائع نہیں کیا جائے گا۔ مطلوبہ فیلڈز * کے ساتھ نشان زد ہیں