کراچی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Govt officers should be fined Rs50,000 for dog bite cases’

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہر میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا ،رواں سال سندھ بھر میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی۔

جناح اسپتال کی سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والا 18 سالہ ذاکر خان نوری آباد کا رہائشی تھا۔

ذاکر خان کو 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا تاہم اس نے اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگوائی تھی اور طبیعت خراب ہونے پر 9 نومبر کو جناح اسپتال میں لایا گیا جہاں اس نے آج دم توڑ دیا۔

مزید پڑھیں :کتے کے کاٹنے پر 14 انجکشن مت لگوائیں، بچاؤ کے لیے ماہرین کی مفید تجاویز

حکام کے مطابق اب تک کتے کے کاٹنے سے سندھ بھر میں 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔جناح اسپتال کراچی میں گزشتہ ہفتے بھی سرجانی کا رہائشی محمد سلیم سگ گزیدگی کے باعث دم توڑ گیا تھا۔

رواں سال جناح اسپتال میں کتے کے کاٹنے سے 10 افراد کی اموات ہو چکی ہیں جب کہ سندھ بھر میں 21 افراد سگ گزیدگی کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Posts