اسلام آباد میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا، ملک میں تعداد 29 ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another coronavirus case reported in Islamabad, bringing tally to 29

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اسلام آباد میں کوروناوائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ملک میں کیسوں کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے عہدیداروں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریض ایک 30 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی مثبت تشخص ہوئی ہے۔

اس مریضہ کی امریکا کی سفری تاریخ تھی اور وہ کچھ دن پہلے ہی پاکستان لوٹ کرآئی تھی۔

مریضہ کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ مریضہ کو نجی اسپتال سے پمز لایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے مغربی سرحدیں بند کر دیں، 23 مارچ کی پریڈ بھی منسوخ

پاکستان میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے اور اب تک کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔

کراچی پاکستان کا سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے اور اس میں کورونا وائرس کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے پانچ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک حیدرآباد اور کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ۔

Related Posts