سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 373نئے کیسز سامنے آگئے، وزیر اعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 275نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 275نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7870 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس میں 373نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے ہیں جن کے بعد انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2297 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 852575نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، اب تک 124929 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 335 مریض صحت ہو چکے ہیں اور اب تک 117972 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 4460 مریض زیر علاج ہیں، 4258 گھروں میں، 8 آئسولیشن سینٹر ز میں اور 394 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 208 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایاکہ 40 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 373 کیسز میں سے 211 کا تعلق کراچی سے ہے اور ضلع جنوبی میں 67، ضلع شرقی 59، ضلع وسطی 34،ملیر 18،، ضلع غربی 17، کورنگی سے 16نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Related Posts