اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اے این ایف کا مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اے این ایف نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی دواساز کمپنی کے مالک کو گروہ سمیت گرفتار کرلیا، کمپنی منشیات بنانے اور اسمگلنگ میں ملوث تھی۔

حکام کے مطابق کمپنی دیگر فارما کمپنیوں سے دواسازی کی آڑ میں کیٹامائن خرید کر منشیات بناتے اورسمگلرز کو بیچتے تھے، آپریشن کے دوران 50 کلو کیٹامائن اور 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 12 مشتبہ ملزمان گرفتار

اسی طرح اے این ایف اور اے ایس ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر GF 771 سے بحرین جانے والے مُلزم کے ٹرالی بیگ سے 726 گرام آئس برآمد کرکے کوہستان کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تیسری کارروائی کرتے ہوئے کارگو پر نیوزی لینڈ اور لندن بھیجے جانے والے لیدر جیکٹس سے 8 کلو 500 گرام کیٹامائن ،3 کلو ہیروئن اور 1 کلو 290 گرام آئس برآمد کرلی۔

حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts