سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 12 مشتبہ ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 11 کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 12 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن میں محمد عارف، ذاکر اللہ، خرم علی، اویس خان، اکمل شہباز اور جنت خان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی نے مشتبہ ملزمان جلات خان، عرفان خان، جاوید خان، بصیر خان، آدم خان اور زاہد خان کو گرفتار کر لیا۔  مبینہ دہشت گردوں کے خلاف لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، الیکٹرک سوئچ، ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ 7 روز کے دوران ملزمان کی گرفتاری کیلئے 373 آپریشنز کیے گئے۔

انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کے دوران 17 ہزار افراد کو چیک کیا گیا۔ 58 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے جبکہ 54 مقدمات درج کرنے کے ساتھ ساتھ 72 بازیابیاں بھی کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ فورسز نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب خفیہ اطلاع پردہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔

Related Posts