اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اے این ایف کی جانب سے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر QR 0633- سے قطرجانے والے ملزم کے پیٹ سے 45 آئس بھرے کیپسولز برآمدکرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب پشاور سے بھی پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنادی گئی ہے۔ گرفتار ہونے والا ملزم خیبرکا رہائشی ہے۔

اے این ایف نے پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 34 کلو 800 گرام افیون اور 8 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی۔ ملزم مردان کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ پر رشوت لینے پر تین اہلکار معطل

اس کے علاوہ ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کار سے 2 کلو 400 گرام افیون برآمد کرلی گئی، ملزم بہاولنگر کا رہائشی ہے، اے این ایف نے مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Related Posts