اسلام آباد ایئرپورٹ پر رشوت لینے پر تین اہلکار معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ایئرپورٹ پر رشوت لینے پر تین اہلکار معطل
اسلام آباد ایئرپورٹ پر رشوت لینے پر تین اہلکار معطل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: اینٹی نارکو فورس کے تین اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے انہیں معطل کردیا۔

ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اپنی فورس کے تین اہلکاروں کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل سے منشیات برطانیہ (یو کے) اسمگل کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایک مسافر سے رشوت لینے کے الزام میں معطل کر دیا۔

رشوت خوری کے الزام میں معطل ہونے والوں میں سے دو کی شناخت صوبیدار گوہر اور کانسٹیبل عاصم بیگ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اے این ایف کے تیسرے اہلکار کی شناخت اس رپورٹ کے آنے تک معلوم نہیں ہوسکی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اے این ایف اہلکار کو مسافر سے مال پانی کا مطالبہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ ”اگر آپ ‘سامان’ لے جانا چاہتے ہیں تو ہماری خدمت کریں ”۔

اے این ایف کا ایک اہلکار مسافر سے رشوت لیتا ہے جبکہ دیگر ساتھی اہلکار خاموشی سے اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ رشوت لینے والا کہتا ہے کتنا دو گے؟ مسافر نے دو غیر ملکی کرنسی نوٹ حوالے کر دیئے۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی کی اعظم بستی میں فلیٹ میں زہریلی گیس بھرنے سے 4سالہ بچی جاں بحق

مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور مزید انکوائری جاری ہے۔

Related Posts