اے این ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 394 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبر 187 کے ذریعے بحرین جانے والا پشاور کا رہائشی ملزم گرفتارکیا گیا۔ ملزم نے 838 گرام ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپائی ہوئی تھی۔

رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی میں موجود الماری میں چھپائی گئی 180 کلو افیون اور 192 کلو چرس برآمدکی گئی۔ برآمدہ منشیات پشاور سے پنجاب اسمگل کی جانی تھی۔ اس موقع پر راولپنڈی کا رہائشی ملزم گرفتارکیا گیا۔

اسی طرح باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبرپی کے۔257 کے ذریعے شارجہ جانے والے خیبر کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 81 منشیات بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ برآمدہ کیپسولز میں سے ہیروئن اور آئس برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی پولیس کی کارروائی، جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

بورڈ بازار یونیورسٹی روڈ پشاور کے قریب ایک لاوارث گاڑی کی ڈِگی میں چھپائی گئی 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی۔ حویلیاں انٹرچینج ایبٹ آباد کے قریب گاڑی میں موجود خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 5 کلو چرس برآمد کی گئی۔ برآمدہ منشیات پشاور سے مانسہرہ سمگل کی جانی تھی۔ اس موقع پر کوہستان کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا۔

فیصل آباد میں واقع کوریئر آفس سے مردانہ کپڑوں کے ڈبوں پر مشتمل 10 پارسلز سے 1 کلو 30 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ مذکورہ پارسلز کویت بھیجے جانے تھے۔ مٹیاری حیدرآباد کے قریب ریلوے سٹیشن پر کھڑی ایک لاوارث موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 5 کلو چرس برآمدکی گئی۔

پاک افغان بارڈر چمن پر کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 47900 عدد نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

اے این ایف ترجمان نے بتایا کہ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts