کراچی پولیس کی کارروائی، جرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شاہراہِ نور جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب خطرناک چار ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر اسوقت گرفتار کیا گیا جب وہ کسی واردات کی منصوبہ بندی کے لئے ایک جگہ جمع ہوئے تھے ملزمان کو سخی حسن قبرستان سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور شناختی کارڈ کی کاپی کے علاوہ اوزار بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان کی شناخت عرفان، عمیر، ارمان شاہ اور زوار کے ناموں سے ہوئی جبکہ فراری ساتھی کی شناخت تنویر عرف تنو کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد، بیٹے کی جان بچانے کیلئے گٹر میں چھلانگ لگانے والا باپ بیٹے سمیت جاں بحق

ملزم عرفان تھانہ شاہراہِ نور جہاں کے دو مقدمات میں مفرور بھی ہے، ملزم اینٹی انکروچمنٹ کے کانسٹیبل قربان علی کے قتل کے مقدمہ میں بھی مفرور ہے، ملزم پر دوسرا مقدمہ اسوقت درج ہوا جب پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا جہاں ملزمان سے پولیس مقابلہ ہوا تھا اس مقدمہ میں جہانزیب کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور عرفان اسی مقدمہ میں مفرور تھا۔

ملزم عمیر ولد نصیر بھی سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ملزم کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں جس میں گبول ٹاؤن تھانہ سرسید تھانہ، پاپوشنگر تھانہ اور رضویہ تھانہ شامل ہیں۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق دیگر ملزمان بھی ریکارڈ یافتہ ہیں جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ بعدازاں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts