اے این ایف کی کارروائی، مسقط جانے والے مسافر سے 986 گرام ہیروئن برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کارروائی، مسقط جانے والے مسافر سے 986 گرام ہیروئن برآمد
اے این ایف کی کارروائی، مسقط جانے والے مسافر سے 986 گرام ہیروئن برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

اے این ایف نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 20 ہیرئن سے بھرے کیپسول برآمد کرکے مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔

اسی طرح ایک اور کارروائی میں مسقط جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 986 گرام آئس ہیروئین برآمد کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ماں بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا

انٹرنیشنل میل آفس میں کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے لندن کیلئے بک کروائے گئے پارسل سے 500 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ بکنگ کروانے والے شخص کی گرفتاری کیلئے ٹیموں کو روانہ کردیا۔

حکام کے مطابق اٹک میں نجی کوریئر آفس میں پارسل سے ایک کلو چار سو گرام آئس ہیروئین برآمد، ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع، پارسل کینیڈا کے لیے بُک کروایا گیا تھا جبکہ منشیات کچن کٹنگ بورڈ میں چھپائی گئی تھیں۔

 گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts