راولپنڈی، ماں بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 2 لاکھ جرمانے کی سزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، ماں اور بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو 2مربہ سزائے موت اور 2لاکھ جرمانے کی سزا
راولپنڈی، ماں اور بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم کو 2مربہ سزائے موت اور 2لاکھ جرمانے کی سزا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: تھانہ چونترہ کی حدود میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے کمسن بچے سمیت تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو دو مرتبہ سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن راولپنڈی میں کیس کی سماعت ہوئی، سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے کی جنہوں نے جرم ثابت ہونے پر سفاک قاتل کو دو مرتبہ سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنادیا۔

مقتولہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں مجرم کو پچیس سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا گیا۔

24 جولائی 2021ء کو سفاک قاتل واجد علی نے نسیم بی بی اور اس کے 14 ماہ کے بیٹے کو چاقو کے وار سے قتل کیا اور پھرموقع سے فرار ہوگیا۔ تھانہ چونترہ میں ماں بیٹے کے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اٹلی میں رشتے سے انکار پر اہلِ خانہ نے بیٹی کو قتل کردیا، لاش ڈیڑھ سال بعد برآمد

ایف آئی آر کے مطابق سفاک شخص دھوکے سے خاتون کو ویرانے میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں چاقو کے وار کرکے خاتون اور اس کے 14 ماہ کے معصوم بچے کو شدید زخمی کر دیا۔ معصوم بچہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ خاتون واقعہ کے اگلے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

کیس کی تفتیش کے دوران پولیس نے پچاس سے زائد افراد کو حراست میں لیا اور ان سے تفتیش کی۔ تاہم واقعہ کے تیسرے روز دوہرے قتل کا ملزم واجد علی کشمیری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مہوٹہ موہڑہ کا رہائشی اور فرنیچر کا کام کرتا تھا۔

Related Posts