اے این ایف کی کارروائیاں، مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) کی کارروائیاں جاری ہیں، مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب بہاولپور کی رہائشی خاتون اور پشاور کے رہائشی ملزم سے 2 کلو آئس اور 2 کلو 400گرام چرس برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں دہائیوں تک لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ٹی ٹی پی

لسبیلہ میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 220 کلو چرس برآمد ہوئی۔ 3 گاڑیاں قبضے میں لے کر 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اے این ایف نے خیبر سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنا دی۔

اے این ایف نے بین الصوبائی منشیات فروشوں کی کار سے 180 کلو چرس اور 60 کلو افیون بھی برآمد کر لی۔ کراچی میں واقع نجی کورئیر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو 350 گرام آئس برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئس کو بائیک لیدر جیکٹس میں چھپایا گیا تھا۔ کراچی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اے این ایف نے مُلک بھر میں منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

اے این ایف نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی دواساز کمپنی کے مالک کو گروہ سمیت گرفتار کرلیا، کمپنی منشیات بنانے اور اسمگلنگ میں ملوث تھی۔

Related Posts