پاکستان کی سرزمین پر کئی دہائیوں تک لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ٹی ٹی پی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان  (ٹی ٹی پی) کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی سرزمین پر کئی دہائیوں تک ہتھیاروں کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے رہنما نور ولی محسود نے غیر ملکی میڈیا (سی این این) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں افغانستان سے طالبان حکومت کی حمایت حاصل نہیں، ہم پاکستان کی سرزمین سے ہی حملے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہنگو میں بس پرفائرنگ، ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق

انٹرویو کے دوران ٹی ٹی پی رہنما نور ولی محسود نے کہا کہ آزادی کے جذبے سے پاکستان کی سرزمین پر کئی دہائیوں تک لڑ سکتے ہیں۔ ہمیں افغان طالبان سے مدد کی کوئی ضرورت نہیں، نہ ہی اسے خفیہ رکھنے کا کوئی فائدہ ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے افغان سرحد کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ پر طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی 1 روزہ دورۂ کابل کے دوران سرحدی مسائل اجاگر کیے۔

ماضی میں پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت سے متعدد مرتبہ مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گرد گروں کو دوبارہ منظم ہونے اور حملوں کیلئے سرزمین کا استعمال کرنے کی اجازت نہ دے جبکہ امریکا افغانستان میں کارروائی کا عندیہ دے چکا ہے۔

 

Related Posts