پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کے انتقال کو 1 سال مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج سے ٹھیک 1 سال قبل سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک انتقال کر گئیں، جس پر ملک کے متعدد سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عامرہ خٹک گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ سینئر سیاسی رہنما و سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ عامرہ خٹک کا انتقال ہوگیا ہے۔ پرویز خٹک کی اہلیہ کو لاہور میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

عامرہ خٹک کی نمازِ جنازہ انتقال کی خبر سامنے آنے کے اگلے روز ادا کی گئی۔ اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی اہلیہ کی میت لاہور بھجوا دی گئی ہے۔قبل ازیں عامرہ خٹک کو امریکا جانے والی پرواز سے سفری دستاویز کی جگہ قومی شناختی کارڈ دکھانے پر آف لوڈ کیا گیا تھا۔

حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق وزیرِ دفاع پرویزخٹک نے سیاست سے علیحدگی کی خبر کی تردید کی تھی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کے مطابق پرویز خٹک نے عوامی فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے سیاست سے علیحدگی کا کہا۔

رواں برس فروری کے دوران یہ خبر گردش کررہی تھی کہ کے پی کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انتخابات میں  عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ تاہم اب ان کے جانب سے اس خبر کی تردید کردی گئی ہے۔فروری کے دوران استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سیاست سے علیحدہ ہوگئے تھے۔

Related Posts