مسئلہ کشمیر پر امریکا کی ثالثی منظور نہیں، بات صرف پاکستان سے کریں گے۔ بھارت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایس جے شنکر
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر، ایم ایم نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ہمیں مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی منظور نہیں ہے۔ مسئلہ کشمیر پربات چیت ہم صرف اور صرف پاکستان سے کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ایس جے شنکر نےامریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ہم نے امریکی ہم منصب کو پیغام دے دیا ہے کہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے جس پربھارت کسی کی ثالثی قبول نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوشش کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ پیشکش

Related Posts