خاتون حامزہ بابر اعظم پر لگائے گئے سنگین الزامات ثابت کرنے میں ناکام، تفتیشی رپورٹ جمع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خاتون حامزہ بابر اعظم پر لگائے گئے سنگین الزامات ثابت کرنے میں ناکام، تفتیشی رپورٹ جمع
خاتون حامزہ بابر اعظم پر لگائے گئے سنگین الزامات ثابت کرنے میں ناکام، تفتیشی رپورٹ جمع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزامات لگانے والی خاتون حامزہ اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں، تفتیشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر حامزہ مختار نامی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے تاہم تفتیشی افسر نے آج رپورٹ سیشن کورٹ میں جمع کرائی ہے۔

بابر اعظم سنگین الزامات کیس کے تفتیشی افسر کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ خاتون کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، 3 سال قبل بھی حامزہ نے مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی جسے داخلِ دفتر کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حامزہ مختار قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے خلاف پولیس کو ثبوت مہیا نہیں کرسکیں، عدالت نے حکم دیا کہ مدعیہ کی درخواست قانون کی روشنی میں نمٹا دی جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل لاہور میں قومی  کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سنگین الزامات عائد کرنے والی خاتون حامزہ پر قاتلانہ حملہ ہوا جو بال بال بچ گئی تھیں۔

 حامزہ مختار پر لاہور کے علاقے کاہنہ کے نزدیک قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ 9 روز قبل تقریباً 8 بجے 2 نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے جنہوں نے حامزہ مختار پر گولیاں برسائیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم پر الزامات لگانے والی خاتون قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی

Related Posts