بابر اعظم پر سنگین الزامات لگانے والی خاتون حامزہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم پر سنگین الزامات لگانے والی لڑکی حامزہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی
بابر اعظم پر سنگین الزامات لگانے والی لڑکی حامزہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں قومی  کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر سنگین الزامات عائد کرنے والی خاتون حامزہ پر قاتلانہ حملہ ہوا جو بال بال بچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حامزہ مختار پر لاہور کے علاقے کاہنہ کے نزدیک قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ گزشتہ روز تقریباً 8 بجے 2 نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے جنہوں نے حامزہ مختار پر گولیاں برسائیں۔

جس گاڑی پر حامزہ مختار سوار تھیں اس پر 4 فائر ہوئے جس کے بعد حامزہ نے کاہنہ تھانے میں قاتلانہ حملے کی درخواست جمع کرادی اور ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا۔ حامزہ مختار نے مطالبہ کیا کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

ویڈیو بیان میں حامزہ مختار نے کہا کہ پہلے بھی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔ وزیرِ اعظم سے مطالبہ کرتی ہوں کہ یہ معاملہ ذاتی طور پر دیکھیں اور مجھے جان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سیشن عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت ان کی فیملی کو حامزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت میں قومی کرکٹر بابراعظم پر سنگین نوعیت کے الزامات لگانے والی خاتون حامزہ مختار کی درخواست پر 2 روز قبل سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: عدالت نے بابر اعظم کو حامزہ مختار کو ہراساں کرنے سے روک دیا

Related Posts