مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر علی زیدی کی جے آئی ٹی رپورٹ کو جعلی قرار دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے بارے میں جھوٹ بولا ہے ،ان کے پاس سرکاری دستاویزات نہیں ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ جاری کرکے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

وفاقی وزراء علی زیدی اور شبلی فراز کی پریس کانفرنس کے جواب میں انہوں نے پوچھا کہ وہ لوگ جو یہ دستاویزات وفاقی وزیر کو دے رہے ہیں انہوں نے سندھ کو ایسی کوئی دستاویزات کیوں نہیں دیں۔

انہوں نے اعتراض کیا کہ جے آئی ٹی قانونی طور پر حکومت کے ذریعہ تشکیل دی جاتی ہے اور اگر کسی نے دستاویزات پر دستخط نہیں کیے تو انہیں علی زیدی کے رپورٹ کیسے آگئی۔؟ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ علی زیدی بھی وہی کچھ کر رہے ہیں جیسا کہ دستاویزات بنانے کے لئے ماضی میں ہوتا رہا ہے۔

ترجمان حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کے معاملے میں سات رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی جس نے اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کی۔

اپنی پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے جے آئی ٹی کے معاملے میں اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: رپورٹ صرف ایک نہیں، میری اور سندھ حکومت کی جے آئی ٹی رپورٹ الگ الگ ہے۔علی زیدی

انہوں نے کہا اگر میں کاغذ پر یہ لکھتا ہوں کہ علی زیدی ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں تو یہ بے معنی ہوگا کیونکہ ذہنی صحت کی تصدیق ڈاکٹر کے دستخط کے بعد ہی ہوسکتی ہے۔

Related Posts