صدرِ مملکت پر آرڈیننس جاری کرنے پر آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہونا چاہئے۔اختر مینگل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت پر آرڈیننس جاری کرنے پر آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہونا چاہئے۔اختر مینگل
صدرِ مملکت پر آرڈیننس جاری کرنے پر آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ ہونا چاہئے۔اختر مینگل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: سربراہ بی این پی و رکنِ قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی پر قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاسوں کے دوران آرڈیننس جاری کرنے پر آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ وفاقی حکومت کو قانون سازی کی بجائے آرڈیننس فیکٹری والوں کے سہارے چلایا جارہا ہے۔ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں ہوسکتی۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ سینیٹ انتخابات بھی خفیہ رائے شماری کی بجائے اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانا وفاقی حکومت کی خواہش ہے لیکن ایسا صرف آئین میں ترمیم سے کیا جاسکتا ہے جبکہ سپریم کورٹ حکومت کی طرف سے رائے طلبی پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔

اختر مینگل نے کہا کہ ایوانِ بالا اور قومی اسمبلی اجلاسوں کے دوران صدارتی آرڈیننس جاری ہوتے ہیں جو آئینِ پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ اگر ایسا ہو تو صدر کے خلاف آئین کی خلاف ورزی دفعات کے تحت مقدمہ اور کارروائی ہوین چاہئے۔ اپوزیشن صدر کے مواخذے پر لائحۂ عمل مرتب کرے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے لیے صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں اس حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس پر عدالت عظمیٰ کی رائے سے مشروط کیا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی نے الیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021 پرگزشتہ روز دستخط کر دیے،  الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 81 ، 122 اور  185 میں ترامیم شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: صدرمملکت نے اوپن بیلٹ سینیٹ انتخابات کے آرڈیننس پر دستخط کردیئے

Related Posts