اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے
اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے ہیں جس پر ملک کی مشہور و معروف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خوبصورت جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان اپنے والد کے انتقال پر بے حد غمزدہ ہیں۔ قبل ازیں رواں برس ہی دونوں بہنوں نے اپنی سالگرہ الگ الگ منائی تھی۔

ایمن خان کے شوہر منیب بٹ نے انسٹا گرام پر دونوں جڑواں بہنوں کے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منال اور ایمن کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔نمازِ جنازہ اور تدفین کے بارے میں بعد میں آگاہ کریں گے۔ 

قبل ازیں اداکارہ منال خان اپنے والد کی بیماری کے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کیلئے دُعاؤں کی درخواست کرچکی تھیں۔ اداکارہ منال خان نے کہا تھا کہ میرے والد شدید بیمار ہیں، ان کیلئے دُعاؤں کی ضرورت ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہنیں ایمن اور منال نے اپنے ملبوسات کا برینڈ متعارف کرانے کا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کیا تھا۔

انسٹا گرام پر جڑواں بہنوں ایمن اور منال خان نے ایک لیٹر شیئر کیا جس میں ملبوسات کے نئے برینڈ کے متعلق بتایا گیا۔، برینڈ کو اے اینڈ ایم کا نام دیا گیا تھا۔ 

مزید پڑھیں: اداکارہ ایمن اور منال کا ملبوسات کا برینڈ متعارف کرانے کا اعلان

Related Posts