لاہور :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بہنیں ایمن اور منال نے اپنے ملبوسات کا برینڈ متعارف کرانے کا سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر جڑواں بہنوں ایمن اور منال خان نے ایک لیٹر شیئر کیا، اس میں اپنے برینڈ کو اے اور ایم کا نام دیا ہے۔
یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری کی نامور بہنوں عروہ حسین اور ماورا حسین بھی اس سے قبل ملبوسات کا برینڈ متعارف کرا چکی ہیں۔
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر دونوں بہنیں اپنے ملبوسات کے برینڈ کی تشہیر کو زور و شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں :عنقریب زور و شور کے ساتھ شوبز کی دنیا میں میری انٹری ہو گی‘ زارا شیخ