عمران خان نے سیاست کیلئے خطرناک کھیل کھیلا، جھوٹے مقدمے میں نہیں پکڑینگے، احسن اقبال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی جھوٹے مقدمے میں نہیں پکڑیں گے، عمران خان نے اپنی سیاست بچانے کیلئے تاریخ کا خطرناک کھیل کھیلا، ان کا سازش کا بیانیہ مٹی میں مل گیا، انہوں نے ذاتی مفادات کیلئے عوام کو استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو ورغلانے کی پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔

نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے لوگوں کو استعمال کیا گیا، ہسپتال کے نام پر اربوں روپے اکٹھے کر کے سیاست کیلئے استعمال کئے، عوام کے پیسے پر ڈاکہ ڈال کر اپنی سیاست چلائی، عمران خان نے قومی اداروں کے خلاف ریڈ لائن کراس کی، پی ٹی آئی نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء پر بھی منفی سیاست کی، فارن فنڈنگ کرنے والے عمران خان کے ذریعے پاکستان میں انتشار اور انارکی پھیلا رہے ہیں، عمران خان اربوں روپے لگا کر جلسے کر رہے ہیں، دیگر پاکستانیوں کی طرح عمران خان کو بھی قانون کا سامنا کرنا ہوگا، سابق وزیراعظم کا ہر قسم کا فراڈ اور جھوٹ سامنے آ چکا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر عمران خان کا دیا ہوا تحفہ ہے جس سے پوری قوم پس رہی ہے، پی ٹی آئی کا ہر شخص دعوے کرتا ہے کہ ہم نے بڑی اچھی معیشت چھوڑی جبکہ حقیقت اس کے الٹ ہے، جب ہم اقتدار میں آئے تو خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی تھیں اور اس بات پر شرطیں لگائی جا رہی تھیں کہ پاکستان ایک یا دو ہفتے میں سری لنکا بن جائیگا لیکن ہم نے قومی معیشت کو سہارا دیکر ڈیفالٹ سے بچایا ہے اور آج چار مہینوں کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی معیشت کے حوالہ سے کوئی منفی بات نہیں کی جا رہی۔

احسن اقبال نے عمران خان سے سوال کیا کہ جب 2018ء میں ہم نے حکومت چھوڑی تو ملک کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے سے زیادہ تھا جبکہ آپ نے اپنی حکومت کے آخری مالی سال کی آخری سہ ماہی میں ترقیاتی بجٹ ہی جاری نہ کیا جب ہمیں 2022ء میں حکومت ملی تو ملک کا ترقیاتی بجٹ 5 سو ارب روپے تھا جس کو 4 سال کے بعد 2 ہزار ارب روپے ہونا چاہئے تھا۔

آپ نے قومی خزانے کو خالی کر کے اس میں جھاڑو پھیر دی، پی ٹی آئی نے یہ سب جان بوجھ کر کیا تاکہ پاکستان کو مشکل معاشی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے، آپ کی خواہش تھی کہ ہمیں اپنی قومی مفادات پر سودا کرنا پڑے لیکن آپکی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت نے آپ کو عدم اعتماد کے ذریعے حکومت سے اس لیے نکالا کہ ہم ملک کا تحفظ چاہتے تھے، عمران خان بیانیہ مٹی میں مل چکا ہے، ہم نے سیلاب زدگان کی طرح پہلے چار ماہ کے دوران قومی معیشت کو ریسکیو کیا اور اب اس کی بحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔

ہم نے آپ کی ناکامی اور نالائقی کے نتیجہ میں معیشت کو ہونے والے نقصان سے بچایا ہے، ہم پی ٹی آئی کی نااہلیوں اور ناکامیوں کے کانٹے چن کر پاکستان میں دوبارہ سے ترقی کے پھول کھیلائیں گے، جو 2018ء میں چھوڑے تھے، ہم پاک امریکا نالج کوریڈور کو بحال کر رہے ہیں تاکہ پاکستانی نوجوان بہترین تعلیم حاصل کر کے قومی ترقی اہم کردار ادا کرسکیں۔

 پی ٹی آئی نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء پر بھی منفی سیاست کی جبکہ پی ٹی آئی نے پارلیمان، عدلیہ، الیکشن کمیشن سمیت مسلح افواج اور دیگر قومی اداروں کے خلاف ریڈ لائن کراس کی ہے، فارن فنڈنگ کرنے والے عمران خان کے ذریعے پاکستان میں انتشار اور انارکی پھیلا رہے ہیں، عمران خان اربوں روپے لگا کر جلسے کر رہے ہیں، دیگر پاکستانیوں کی طرح عمران خان کو بھی قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

Related Posts