قومی کرکٹ ٹیم کل میچ کے بعد فوری نیوزی لینڈ روانہ ہوجائیگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کل میچ کے بعد فوری نیوزی لینڈ روانہ ہوجائیگی
قومی کرکٹ ٹیم کل میچ کے بعد فوری نیوزی لینڈ روانہ ہوجائیگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کل میچ ختم ہونے کے بعد روانہ ہوجائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کل رات انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے فوری بعد نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی اور براستہ دبئی سے سڈنی جائے گی۔ ٹیم سڈنی سے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلے گی، جبکہ سہ فریقی سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی گروپس کی شکل میں پاکستان سے روانہ ہوں گے، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ کھلاڑی پاکستان سے آسٹریلیا جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹی ٹوئٹنی میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان سہ فریقی سیریز میں پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا جبکہ سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو ہوگا۔ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی جہاں 17 اور 19 اکتوبر کو پریکٹس میچز کھیلے گی۔

Related Posts