سندھ کے بعد پنجاب میں بھی مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ
سندھ کے بعد پنجاب میں بھی مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سندھ کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی مارکیٹوں کو رات 9بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق جس کا جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں بجلی بچت پلان پر 20 جون سے عملدرآمد کرنے کی منظوری دیدی جسکا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی 63 مارکیٹیں رات 9 بجے بند ہونگی،وزیراعلی آفس لاہور سمیت بڑے شہروں میں سوموار سے رات 9 بجے بازار بند ہو جائیں گے، فارمیسی، بیکری، پٹرول پمپس کو صرف استثنیٰ حاصل ہو گا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی گرے لسٹ سے نکلنے کے اہداف کی تکمیل پر وزیر خارجہ کو مبارکباد

پیر کے دن سے پنجاب کے بڑے شہروں کے بازار، مارکیٹیں صبح 8 بجے سے رات 9 بجے تک کھلیں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تاجر رہنماؤں، حکومتی تجاویز اور دیگر حکام کیساتھ ملاقاتوں کے بعد فیصلہ کر لیا، پہلے مرحلے میں لاہور سمیت بڑے شہروں میں عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

Related Posts