پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جی این این)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد/ کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت بھی اضافہ کردیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس میں ایل پی جی کی فی ٹن پیداواری قیمت 95283 روپے فی ٹن مقرر کردی گئی ہے۔

فروری 2021 کے لیے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھ کر 158 روپے ہوگئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈرکی قیمت 122 روپے بڑھ کر1863 روپے ہوگئی اورکمرشل سلنڈر کی قیمت 471 روپے بڑھکر 7168 روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی پر مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن مارجن 35000 روپے ہوگی جبکہ 4699 روپے فی ٹن ایل پی جی پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بھی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی ٹن ایل پی جی پر 22941 روپے سیلز ٹیکس بھی عائد ہوگا جسکے بعد ایل پی جی صارف قیمت 157894 روپے فی ٹن ہوگی۔ اوگرا کے مطابق گھریلو استعمال کے سلینڈر کی بغیرٹیکس قیمت 1124 روپے ہوگی۔

تمام ٹیکسزلیوی اورمارکیٹنگ مارجن شامل کرکے صارفین کو گھریلو استعمال کے سلینڈر کی فروخت کی جائے گی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایل پی جی کو کم آمدنی کے حامل طبقے کی دسترس میں لانے کے لیے فوری طور پر ایل پی جی پرعائد پیٹرولئیم ڈیولپمنٹ لیوی ختم کرنے کا اعلان کرے۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ، نئی قیمتیں آج سے نافذ

Related Posts