بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن ختم، کورونا سے اموات بڑھنے کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن ختم، کورونا سے اموات بڑھنے کا خدشہ
بھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن ختم، کورونا سے اموات بڑھنے کا خدشہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے حکومت پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کو اگر آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی نہ روکی گئی تو اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی واقع ہوسکتی ہے۔

آکسیجن بنانے والے اداروں نے یہ خطرہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر اسپتالوں کو مسلسل آکسیجن کی فراہمی نہ ہوئی تو بھارت جیسی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ آکسیجن بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ عام حالات میں ایک مہینے کا اسٹاک رکھتے ہیں۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی خطرناک صورتحال میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرنا پڑ رہی ہے. پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے مطابق ملک میں پانچ کمپنیاں ہیں جو اسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرتی ہیں۔

موجودہ حالات میں وہ اپنی 100 فیصد پیداوار دے رہی ہیں حکام کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھے تو آکسیجن بنانے والی کمپنیوں پر دباو بڑھ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ دھماکہ،ایک اور دہشتگرد کی موجودگی کا انکشاف، سیکورٹی ہائی الرٹ

Related Posts