افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائدکردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائدکردی
افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائدکردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر 20 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی انتظامیہ نے معاہدے کے باوجود کھیلنے سے انکار پر افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔

نوین الحق نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم شارجہ واریئرز سے معاہدہ کیا تھا۔

نوین الحق نے آئی پی ایل کی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک کی ٹیم ڈربن سپر جائنٹس سے معاہدہ کر رکھا ہے جو جنوبی افریقن ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹیم ہے اور جنوبی افریقن ٹی ٹوئنٹی لیگ یو اے ای کی لیگ کے ساتھ ہی کھیلی جائیگی۔

قومی ویمنز ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا ایڈیشن اگلے برس جنوری میں کھیلا جائیگا، پابندی کے باعث افغان فاسٹ بولر 2024 اور 2025 کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Related Posts