قومی ویمنز ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ویمنز ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
قومی ویمنز ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو سپر اوورکے ذریعے تین رنز سے شکست دے دی۔

گرین شرٹس نے سپر اوور میں عالیہ ریاض کی شاندار بلے بازی کی بدولت 12 رنز کا ہدف دیا اور انہوں نے دیے گئے ہدف کا کامیابی سے دفاع کیا کیونکہ سعدیہ اقبال نے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں کو آٹھ رنز تک محدود کردیا۔

تاہم نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔

252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو دو ابتدائی جھٹکے لگے کیونکہ منیبہ علی اور سدرہ امین کی وکٹیں 7.4 اوورز میں صرف 37 رنز پر گر گئیں۔

ایسا لگ رہا تھا کہ گرین شرٹس زیادہ اسکور نہیں کرپائیں گی اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، لیکن بسمہ معروف اور عالیہ ریاض کے 101 رنز کے اسٹینڈ نے مہمان ٹیم کو واپس کھیل میں ڈال دیا۔

عالیہ ریاض 44 رنز بنا کر جیس کیر کا شکار بن گئیں،لیکن معروف نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ جاری رکھا اور بائیں ہاتھ کے بلے باز نے پانچ چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ اسکور کیا، جس کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

بنگلادیش نے امارات کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

پاکستان کو آخری اوور میں صرف ایک وکٹ کے ساتھ چھ گیندوں پر آٹھ رنز درکار تھے، لیکن ناجیہ علوی نے اپنی ٹیم کو وائٹ واش سے بچنے میں مدد فراہم کی کیونکہ آخری وکٹ پر ان کی قیمتی شراکت نے قومی ٹیم کو کھیل برابر کرنے میں مدد کی۔

Related Posts